کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سٹیٹ بینک قانون میں تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے تحت مرکزی بینک کی خود مختاری میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے انگلش سپیکنک یونین کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سسٹم کو بہتر کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں اور اب ان سخت فیصلوں کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ حکومت کے مرکزی بینک سے قرضے لیے کی روایت کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک کو مزید خود مختار کیا جا رہا ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کی روک تھام پر زیادہ وسائل لگا رہے ہیں۔ سائبر کرائم پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور بینکوں سے تفصیلات بھی طلب کر رہے ہیں۔