آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا امکان، وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال

Last Updated On 29 May,2020 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزرات پٹرولیم کو ارسال کی گئی ہے جس میں پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی، ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

عوام کے لئے خوشخبری، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کر دی، وزارت پیٹرولیم کی منظوری کی صورت میں یکم جون سے پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے، ڈیزل کی قیمت 5 پیسے اضافے سے نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 37 پیسے کمی کے بعد 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔