اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم ازکم تنخواہ ساڑھے 17 ہزار روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام نے روزنامہ دنیا کو بتایا موجودہ معاشی حالت کے باعث کم از کم تنخواہ میں اضافے کے متحمل نہیں ہوسکتے، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا انتہائی غیر مقبول فیصلہ تھا تاہم حکومتی اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا۔ ایسے حالات میں جب حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہی تھی تو کم از کم اجرت میں اضافے کا بھی جواز نہیں تھا، اسی لئے اسے 17 ہزار 500 روپے پر برقرار رکھا گیا ہے۔