لاہور: بڑی عید کیلئے جانوروں کی خریداری جاری، چھریاں چاقو تیز کرنیوالے بھی سرگرم

Last Updated On 23 July,2020 09:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بڑی عید کیلئے جانوروں کی خریداری جاری ہے، چھریاں چاقو تیز کرنے والوں نے بھی کمر کس لی۔ لوگ جوش و خروش سے بڑی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

لاہور میں عید قرباں کی گہما گہمی جہاں مویشی منڈیوں میں رونقیں لگ گئیں وہیں چاقو چھریاں تیز کرنے وا لے بھی سر گرم ہوگئے۔ عام دنوں میں 30 روپے میں چھری تیز کرنے کی قیمت اب 120 روپے تک پہنچ چکی، بغدے کی قیمت ایک ہزار جبکہ اسے تیز کرنے کی قیمت 200 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

چھری چاقو تیز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں معمول سے زیادہ کام ہوتا ہے۔ معیاری کام کے دام بھی معیاری وصول کرتے ہیں۔ قصائیوں کا کہنا ہے کہ عید کے قریب چھریاں،چاقو اور بغدے تیز کروا کر رکھ لئے جاتے ہیں تا کہ ایام عید میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

عوام کا کہنا ہے سارا سال چھریاں استعمال نہیں ہوتیں تو عید قرباں کی تیاری کے لئے تیز کروانے آئے ہیں۔ عید الاضحی پر ہر کسی کی خواہش ہےکہ سب کام بر وقت مکمل کر لیے جائیں۔
 

Advertisement