کراچی: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمٹڈ نے راوی اور بولان پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے بعد بولان وی ایکس آئی ایم کی قیمت 11 لاکھ 34 ہزار، بولان کارگو کی 10 لاکھ 75 ہزار اور راوی ایس ٹی ڈی آئی ایم کی قیمت 10 لاکھ 34 ہزار ہوگئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ڈیلر کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
انڈس موٹر کمپنی نے مالی سال 2020 میں ٹیکس کے بعد 5 ارب 8 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے 63 فیصد کم ہے۔ کمپنی کے مطابق مالی سال 2020 میں گاڑیوں کی خریداری ایک کھرب 58 ارب روپے سے 46 فیصد کمی کے بعد 84 ارب روپے تک رہ گئی کیوں کہ مالی سال 19 میں ٹویوٹا سی کے ڈی، سی بی یو کے 66 ہزار 211 یونٹس فروخت کیے گئے تھے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 28 ہزار 837 تھی۔
اس کے علاوہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے فی حصص 7 روپے منافع دینے کا اعلان کیا تھا یعنی اس سال ایک گاڑی پر سالانہ 30 روپے کی ادائیگی کی گئی۔