کراچی: (دنیا نیوز) پورٹ قاسم کراچی میں اے این ایف کورنگی نے کارروائی کے دوران منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کورنگی نے پورٹ قاسم پر منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شارجہ دبئی کیلئے بک کرائے گئے کنٹینرز سے 15 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ملزمان نے ہیروئن آٹو پارٹس میں چھپائی ہوئی تھی۔ کنٹینرشایان انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے شارجہ دبئی کیلئے بک کرایاگیاتھا۔ اے این ایف کورنگی نےملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔