صوابی: (روزنامہ دنیا) ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد، نانا اور ماموں کو قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم عالم جان نے گھریلو تنازع پر طیش میں آکر اپنے والد عالم زیب خان عمر 50 سال، نانا سراج عمر 65 سال اور ماموں انور علی عمر 28 سال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نافرمان بیٹے نے 2010 میں بھی اپنے والد پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔
صوابی کے تھانہ زیدہ میں محمد علی نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ شب ڈیڑھ بجے کے قریب ان کا بھانجا عالم خان ولدعالم زیب خان گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کے والد سراج محمد اور بھائی انور علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جس کے بعد عالم خان اپنے گھر گیا اور فائرنگ کرکے اپنے باپ عالم زیب خان کو بھی قتل کردیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔