کورونا کیسز میں کمی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں صفائی ستھرائی شروع

Last Updated On 11 August,2020 10:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں کمی پر حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع ہو گیا، رواں ہفتے سینٹر کھلاڑیوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

لاک ڈاون ختم ہوا تو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں جمنازیم کی صفائی کا کام جاری شروع کر دیا گیا جبکہ گراس کٹنگ کے لئے مالی مصروف اور ٹریکٹرز بھی ان ایکشن ہیں۔

ڈائریکٹر رفیق پیرذادہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔ نیشنل کوچنگ سنٹر میں جسمانی ٹکراوُ والے کھیل کے علاوہ کھلاڑی صرف انفرادی ٹریننگ کر سکیں گے۔