کراچی: (دنیا نیوز) کلفٹن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین سے قبضہ ختم کرانے کے معاملے پر عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین سے قبضہ ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کام تیزی سے جاری ہے ، کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ عدالتی حکم کے مطابق زمین پر پلانٹیشن کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا ائیرپورٹ کو جتنا کمرشل کرنا تھا کرلیا، مزید کوئی کمرشل کام نہیں کریں۔ عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔