سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لے لیا

Last Updated On 07 August,2020 03:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

 سپریم کورٹ نے جعلی نیب افسر ضمانت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے۔ حکمنامے میں استفسار کیا گیا کہ کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں۔ عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سماعت کے دوران خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے رجسٹرار آفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔