نیب نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

Last Updated On 04 August,2020 01:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کر دیں، علی جدون قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن کے چیئرمین ہیں۔

نیب نے علی جدون کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ رکن اسمبلی کے والد اور سابق وزیر امان اللہ جدون کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

نیب پشاور علی خان جدون کے خلاف اثاثہ جات شکایت کی تحقیقات کررہا ہے جس کے لئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی رہائشی، کمرشل اور زرعی پراپرٹی کا متعلقہ ادارون سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ نیب نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے رکن اسمبلی کے خاندان کے دیگر افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔