مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا ارسال، لیگی رہنما کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا

Last Updated On 07 August,2020 03:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز کی نیب طلبی کا نوٹس جاتی عمرہ ارسال کر دیا گیا۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا۔

نیب کی جانب سے سوالنامہ بھجوایا گیا کہ جاتی عمرہ زمین کی خریداری اور خریداری کا طریقہ کیا تھا ؟ تفصیلات فراہم کی جائیں، جاتی عمرہ 1440 کینال زمین کی خریداری کے پیسوں کے ذرائع کیا تھے ؟ جاتی عمرہ کی زمین سے متعلق ٹیکسز ادا کیا گیا ؟ کیا زمین خریداری کے بعد فروخت بھی کی ؟ جو زمین خریدی گئی کیا وہ زرعی یا کمرشل استعمال میں رہی۔

نیب نے 2 سو ایکڑ اراضی کیس میں مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا

 خیال رہے قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کو 200 ایکٹر اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام انتقال کرانے کے الزام میں 11 اگست کو طلب کیا ہے۔ مریم نواز کے نام رائے ونڈ میں 2 سو ایکٹر زمین کی منتقلی کے حوالے سے نیب نے سابق ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی جبکہ 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام علیحدہ سے منتقل کی گئی۔ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

واضح رہے احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر بھی فرد جرم عائد کر دی ہے، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے 27 اگست کو وکلاء سے دلائل طلب کرلیے جبکہ گواہوں کو شہادتوں کے لیے بھی بلا لیا ہے۔