کراچی: (دنیا نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالی خسارہ کم اور ترقی کی رفتار بہتر ہورہی ہے ،رواں مالی سال شرح نمو 1عشاریہ 2 فیصد رہنے کی توقع ہے
فیچ ریٹنگ کی جانب سے جاری کی گئی پاکستانی معیشت پر رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ 1٫7فی صد رہنے کی توقع ہے۔ کرونا کے باعث عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے پاکستان کی ترسیلات میں 10فی صد کی کمی ہوگی۔
فیچ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021میں پاکستان 10ارب30کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کریگی ۔ جبکہ مالی سال 2022میں حکومت کو 8ارب 90کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرنے ہیں ۔
فیچ کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث مالی سال 2021میں پاکستان کا مالی خسارہ 8٫2فی صد رہے گا۔ تاہم پاکستان میں ترقی کی رفتار بتتدریج بہتر ہورہی ہے۔ رواں مالی سال پاکستان پاکستان کی شرح نمو 1عشاریہ 2 فی صد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال منفی عشاریہ 4فیصد تھی۔