کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 168 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، دورانِ کاروبار انڈیکس 200 پوائنٹس سے زائد بھی گرگیا مگر اختتام پر مارکیٹ 168 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 122 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔