کراچی: (دنیا نیوز) ایک ماہ میں موٹرسائیکلوں کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ تک پہنچ گئی۔
موٹرسائیکلوں کی پیداوار اور فروخت میں زبردست تیزی آگئی، ایسو سی ایشن آف پاکستان موٹر سائکل سمبلرز کے جاری اعداد و شمار کے مطابق موٹر سائیکلوں کی فروخت تاریخ میں پہلی بار کسی ایک ماہ میں ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔
جولائی 2020 میں 3 لاکھ موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں جبکہ ایک میں لگ بھگ 4 لاکھ موٹر سائیکلیں تیار کی گئیں۔
ہنڈا نے جولائی میں 90 ہزار موٹر سائیکلیں فروخت کی جبکہ کورونا کے باعث مارچ سے ہی سوزوکی اور یاماہا کمپنیوں نے سخت ایس او پی اپنائی ہوئی ہے جسکے باعث موٹرسائیکلوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہے۔