لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر مسلسل تین روز سستا ہونے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 23 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی، گراوٹ کا یہ سلسلہ مسلسل تین روز جاری رہا تھا، جمعہ کو چودہ اگست کی چھٹی ہونے کی وجہ سے عام تعطیل کے باعث کاروبار نہ ہو سکا۔ گزشتہ ہفتے صرف ایک بار ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔
رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 167 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/irpfifJPmd pic.twitter.com/qEJVFsiXnZ
— SBP (@StateBank_Pak) August 17, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہو گئی تھی۔
دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا تھا جسکے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168.38 روپے سے کم ہو کر 168 روپے 26 پیسے ہو گئی تھی۔
تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور نئی قیمت 168 روپے 7 پیسے ہو گئی تھی۔
انٹر بینک میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 7 پیسے سے سستی ہو کر 167 روپے 93 پیسے ہو گئی تھی۔