اسلام آباد: (دنیا نیوز) مراد سعید نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا چوری کا حساب دینے کیلئے بلایا جاتا ہے یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں، ان کی سیاست کا محور صرف لوٹ مار کے پیسے بچانا ہے، زرداریوں اور شریفوں کے پاس لوٹی دولت کا جواب نہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھوس پالیسیوں سے مختلف محاذوں پر کامیابیاں مل رہی ہیں، این ایچ اے کے تمام منصوبوں میں جی آئی ایس کا اطلاق کریں گے، حیدر آباد سکھر موٹر وے کی ایکنک نے منظوری دے دی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے سے عوام کو ریلیف ملے گا، چیلنجز کے باوجود معاشی صورتحال میں بہتری آئی۔
مراد سعید کا کہنا تھا جولائی میں زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، معیشت میں بہتری سب کے سامنے ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار غذائی قلت کے پروگرام کا آغاز ہوا، کورونا کیخلاف پاکستانی اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اداروں کی شفافیت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، سٹاک مارکیٹ اور دیگر معاشی اعشاریے بہتر ہوئے، رواں مالی سال چمن کراچی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔