انقرہ: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں ترک خاتون اول امینہ اردوان سے استنبول میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے بعد بھارتیوں نے عامر خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں ان دنوں ترکی میں موجود ہیں اور انہوں نے ترک خاتون اول سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کی درخواست میں ہونے والی ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو اپنے اور اہلیہ کرن راؤ کی جانب سے بھارت میں شروع کیے گئے سماجی بھلائی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔
ملاقات میں عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ کس قدر ترک اور بھارت عوام کی ثقافت اور کھانے مشترکہ ہیں۔
ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو بھارت میں جاری اپنے تعلیم، پانی اور صحت کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور ساتھ ہی انہیں فلم انڈسٹری میں آنے کی اپنی کہانی بھی بتائی۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان نے ترک خاتون اول کو بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے لیے مقامات دیکھنے آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ انہیں بھارت جیسے مقامات یہیں مل جائیں گے۔ ملاقات کے دوران عامر خان نے ترک خاتون اول کو شوٹنگ کے دوران فلم سیٹ پر آنے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات کے بعد ترک خاتون اول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی عامر خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ ترکی کے مختلف علاقوں میں کریں گے۔
I had the great pleasure of meeting @aamir_khan, the world-renowned Indian actor, filmmaker, and director, in Istanbul. I was happy to learn that Aamir decided to wrap up the shooting of his latest movie ‘Laal Singh Chaddha’ in different parts of Turkey. I look forward to it! pic.twitter.com/3rSCMmAOMW
— Emine Erdoğan (@EmineErdogan) August 15, 2020
انہوں نے عامر خان کی جانب سے ترکی میں فلم شوٹنگ کی خواہش کے اظہار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ترک خاتون اول اور عامر خان کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے اور خبریں سامنے آنے کے بعد بھارتی لوگ مسٹر پرفیکشنسٹ پر خفا دکھائی دیے اور انہوں نے اداکار کو ملک دشمن بھی قرار دیا۔
بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18 کے مطابق ترک خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دیا۔
انتہاپسند بھارتیوں نے عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات کے بعد ان پر الزام لگایا کہ پہلے تو وہ اپنی فلموں میں ہندو مخالف مواد دکھاتے تھے اور اب وہ بھارت مخالف اور دشمنوں سے ملاقات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نریندر مودی فین نامی ٹوئٹر ہینڈل سے عامر خان اور ترک خاتون اول کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بولی وڈ کے تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
Previously he promoted Anti-Hindu things by his movies.
— Spike (@khiladi_fanatic) August 16, 2020
Now he met with enemies of INDIA.
This man Aamir Khan han no shame#AamirKhan @aamir_khan pic.twitter.com/CRyvtMSq47
ساتھ ہی ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک مرتبہ تینوں خانز نے بھارت کے بہترین دوست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب عامر خان نے بھارت مخالف ترکی کی خاتون اول سے ملاقات کر ڈالی۔
مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ ترکی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کی جانب سے ختم کیے گئے آرٹیکل 370 کی مخالفت کی ہے اوراس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
Once Aamir Khan refused to meet India s friend Israel s PM.
— Narendra Modi fan (@narendramodi177) August 16, 2020
Today He is meeting Anti Ind Erdogan
As we all know Turkey opposed abrogation of Article 370. Openly support Pak
Choose your heroes wisely. #AamirKhan pic.twitter.com/obLu6yseEP
ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عامر خان اور ترک خاتون اول کی تصویر شیئر کرتےہوئے عامر خان پر وطن مخالف اور پاکستان کے حمایتی ہونے کا الزام لگایا گیا۔
#AamirKhan can go to Turkey and meet Emine #Erdogan, wife of Recep who openly challenges India s sovereignty from Pak s parliament !
— Satyam Shivam (@AazaadSatyam) August 16, 2020
But won t attend Shalom India fest in Mumbai itself, where Netanyahu and Modi were present too. pic.twitter.com/Hfx4U8bQw8
ستیام شیوم نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ عامر خان ترکی جاکر ترک خاتون اول سے ملاقات کرکے بھارت کی خودمختاری کو چیلنج کر سکتےہیں مگر وہ ممبئی میں بھارت کے دوست ملک اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے نہیں آسکتے۔
#aamirkhan SSR was your CO StAR in PK - No tweet/No condolence message from you - you made video for Chinese people for COVId because they watch your movie and these Chinese killed our Army people - turkey supports Pakistan and they also kill our army - Shame in you-I think u got pic.twitter.com/v3Gmrjrbsh
— Nilotpal Mrinal (@nilotpalm3) August 17, 2020
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر کئی بھارتی لوگ خفا دکھائی دیے اور ان پر ملک غدار اور پاکستان کے حمایتی کے الزامات لگائے۔