بغداد: (دنیا نیوز) ترکی کے ڈرون حملے میں عراقی فوج کے دو سینئر حکام مارے گئے۔
ترک فوج نے عراق کے خود مختار علاقے کردستان میں ڈرون حملہ کیا جس میں عراق کے 2 بارڈر گارڈز کمانڈر اور انکا ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔
ڈرون حملہ اس وقت ہوا جب عراقی حکام اور کرد ملیشیا کے درمیان مذاکرات جاری تھے، ترک افوا ج کئی ہفتوں سے عراقی کردستان میں موجود ہیں۔