ترکی عرب امور میں مداخلت سے باز رہے، متحدہ عرب امارات

Last Updated On 02 August,2020 12:04 pm

دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ترکی عرب امور میں مداخلت سے باز رہے۔

لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ترکی اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا، ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے، ریاستوں کے درمیان تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔ ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور متحدہ عرب امارات میں لیبیا کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات لیبیا کی حکومت کے مخالف گروہ خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہا ہے جبکہ ترکی حکومت کے حق میں ہے اور خلیفہ حفتر کے خلاف امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔

 

 

۔۔
 

Advertisement