دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عرب دنیا کے پہلے جوہری توانائی پلانٹ پرکام کا آغاز ہو گیا۔
متحدہ عرب امارات کےنائب صدراوروزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی توانائی ری ایکٹرنےبراکہ نیوکلیئرانرجی اسٹیشن میں کام شروع کر دیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ یو اے ای کا ایٹمی توانائی ری ایکٹرعرب دنیاکاپہلاری ایکٹرہے، پاورپلانٹ میں نیوکلیئرفیول پیکجزکےساتھ دیگرتجربات کامیابی سےمکمل کرلیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے لیے اپنے بھائی محمدبن زاید کےممنون ہیں، 4ایٹمی بجلی گھروں سےامارات کےچوتھائی علاقوں میں بجلی کی ضرورت پوری کرنےکاہدف ہے۔
متحدہ عرم امارات کے وزیراعظم نے کہا کہ دنیاکے لیے پیغام ہےعرب سائنسی راستوں پرچلنے،دیگراقوام سےمسابقت کوتیارہیں۔