یو اے ای: برطانیہ اور یورپی یونین جانے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

Last Updated On 26 July,2020 09:53 pm

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے برطانیہ اور یورپی ممالک جانے والے مسافروں کیلئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کم سے کم 48 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔ اس ٹیسٹ کی لاگت 370 درہم ہے۔ البتہ اماراتی شہریوں، اماراتی بچوں، حاملہ خواتین، اماراتی شہریوں کے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین، 50 سال سے زیادہ عمر کے شہری اس فیس سے مستشنیٰ ہونگے۔

اماراتی حکام کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے اور مختلف معذوری کا شکار افراد اس ٹیسٹ کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں پر یہ ٹیسٹ کرانے کی پابندی عائد نہیں تھی۔
 

Advertisement