اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس سے اموات 5 ہزار 822 ہو گئیں جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 73ہزار 113ہو گئی۔ اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 434 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا دم توڑنے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 822 ہو گئی۔
ملک بھر میں مزید 1226 افراد متاثر ہوئے، مریضوں کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 113ہو گئی، سندھ میں ایک لاکھ17 ہزار 598، پنجاب 91 ہزار 901،
خیبر پختونخوا 33 ہزار 220 اور بلوچستان میں 11ہزار 578کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 14 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 1952 اور آزاد کشمیر میں 2023 مریض زیر علاج ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 37 ہزار 434 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اب تک صرف 1267افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 18لاکھ ،68ہزار180ہوچکی ہے۔