فیصل آباد: کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، شہر کی حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت

Last Updated On 24 July,2020 12:35 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں انتظامیہ کیلئے شہر کی حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی پر عمل درآمد کرانا امتحان بن گیا، وسائل کے باوجود حکام بیوپاریوں کو شہری حدود سے باہر نہ رکھ سکے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہری حدود میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

میڑو پولیٹن حکام نے شہر کو 12 سیکٹرز میں تقسیم کر کے ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں کرائے پر گاڑیاں بھی لیکر دیں، لیکن تمام تر وسائل ہونے کے باوجود شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے متعلقہ ادارے اور میڑو پولیٹن حکام حکومتی احکامات پر عمل کروائیں۔

چیف افسر میڑو پولیٹن کارپوریشن نعیم اللہ وڑائچ کا کہنا ہے شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 منڈیاں لگائی گئی ہیں، بیوپاری ان منڈیوں کے بجائے مویشیوں کی خرید و فروخت سے باز رہیں۔
 

Advertisement