کراچی: (دنیا نیوز) چئیرمین ایس ای سی پی عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرلیا ہے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئےاستعمال ہونیوالےپیسوں کی نگرانی کررہےہیں۔
چئیرمین سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عامر خان نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ایکسچینج ٹریڈ فنڈ کا سٹاک ایکسچینج میں اضافہ خوش آئن ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر پاکستان نے عمل درآمد کرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئےاستعمال ہونیوالےپیسوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا تھا کہ ای ٹی ایف میں 7ہزار ارب کی مارکیٹ ہے جسمیں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔
چئیرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اسٹاک ایکسچینج میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریے ای ٹی ایف تک رسائی ممکن بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک سے بات کررہے ہیں۔