سیالکوٹ: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے سفر میں سیالکوٹ کے کردار کے متعرف ہیں، معاشی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے۔
وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے سفر میں سیالکوٹ کے کردار کے متعرف ہیں، معاشی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے، پہلا مشکل فیصلہ کیا، ایکس چینج ریٹ مارکیٹ ایکس چینج ریٹ پر لے کر گئے، مسلح افواج نے ہمارا ساتھ دیا، اخراجات کو منجمد کیا، حکومت میں آئے تو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، گزشتہ دور حکومت میں برآمدات میں کمی اور درآمدات بڑھیں۔