آئندہ پانچ سال ٹیکسٹائل برآمدات میں 52 فیصد اضافے کا ہدف طے

Published On 30 December,2020 12:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ پانچ سال میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 52 فیصد اضافے کا ہدف طے کر لیا گیا، نئی ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو آج پیش کردی جائے گی۔

آئندہ 5 سال کے لئے نئی ٹیکسٹائل پالیسی مرتب، ٹیکسٹائل برآمد میں 52 فیصد یعنی 7 ارب ڈالر اضافے کا ہدف طے کرلیا گیا ہے۔ اس وقت ٹیکسٹائل مصںوعات کی برآمدات 13 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے جو کہ مالی سال 25-2024 میں 20 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے لئے حکومت نے ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 14 ارب 70 کروڑ ڈالر طے کیا ہے، نئی ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لئے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کردی جائے گی۔