اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ جے ایف 17 کے 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔
جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تھے۔ پاکستان میں چینی کے سفیر نونگ رونگ اور نائیجرین حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیئے گئے۔ پاک فضائیہ میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔ پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر ہے۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے نائجریا کو بھی فروخت کئے گئے ہیں۔