پشاور: چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد گڑ کے نرخ بھی بڑھ گئے، 120 روپے کلو تک فروخت

Published On 28 January,2021 08:54 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد گڑ کے نرخ بھی زیادہ ہو گئے، اعلی کوالٹی کا گڑ فی کلو 120 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ 75 کلو گڑ کی بوری کی قیمت 7500 روپے ہو گئی ہے، شہری کہتے ہیں بڑھتی مہنگائی سے قوت خرید جواب دی گئی ہے۔

چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد گڑ کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے، چند ہی دنوں میں 78 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پشاورمین گڑ کی سب سے منڈی میں اعلیٰ کوالٹی کے گڑ کی 78 کلو گرام کی بوری 7 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپے کی ہو گئی جبکہ دوسرے درجے کے گڑ کی بوری 6 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے، ڈیلروں کا کہنا ہے کہ زمینداروں کو فصل لینے اور کھاد مہنگی ہونے سے مشکلات ہیں اب منڈی میں گڑ بھی کم آرہا ہے۔

شہری بھی گڑ کی بڑھتی ہوئی قیمت سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چینی کے مقابلے میں گڑ سستا تھا لیکن اب چند ہی دنوں میں قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں ،حکومت زمینداروں کو سہولیات مہیا کرے تاکہ قیمتوں میں کمی سمیت گڑ کی پیداوارمیں اضافہ ہو سکے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، پیداوار میں کمی اور زرعی زمین پر بڑھتی ہوئی آبادی نے گڑ کی قیمت کو انتہائی سطح پر پہنچا دیا ہے۔