پشاور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، خیبر پختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کرینگے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت پشاور میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری، آئی جی کے پی، سیکرٹری محکمہ داخلہ اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔ شیخ رشید کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، صوبے بشمول ضم اضلاع میں میں امن عامہ کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے امن و امن کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔