فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 800 روپے گر گئی

Published On 12 February,2021 05:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 800 روپے گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 امریکی ڈالرکی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1819 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 685 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 95 ہزار 165 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 8.57 روپے ہو گئی ہے جس کے بعد نئی قیمتیں 1400 اور 1200.27 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement