سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 84.91 پوائنٹس کی تیزی

Published On 19 February,2021 05:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 84.91 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنا لیا، صبح دس بجے تک 180 پوائنٹس سے تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا شروع کر دیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 84.91 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46227.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.18 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 31 کروڑ 23 لاکھ 14 ہزار 392 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ مارکیٹ ویلیو 14 کھرب 41 ارب 11 کروڑ 93 لاکھ 6 ہزار ہو گئی ہے۔
 

Advertisement