معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان کو 1.10 ارب ڈالر کا ادھار تیل، ایل این جی ملے گی

Published On 24 February,2021 04:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، آئی ٹی ایف سی 2021 میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل اور ایل این جی ملے گی، پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

طے پانے والے معاہدے کے مطابق آئی ٹی ایف سی 2021ء میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا۔ ادھار پٹرول کی سہولت پی ایس او اور پارکو کو ملے گی۔ ادھار ایل این جی کی سہولت پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی۔