ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحالی کی طرف گامزن

Published On 24 February,2021 04:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیزی سے بحالی کا سفر جاری ہے، ملکی کرنسی تین ماہ کی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی اعشاریے کی مثبت خبریں، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے بعد روپے کے تگڑے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 89 سے کم ہو کر 158 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف روپے کی قدر تیزی سے بحال کی طرف گامزن ہے، ملکی کرنسی تین ماہ کی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔ آخری مرتبہ روپیہ 17 نومبر 2020ء کو 158 روپے 31 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔