اکاؤنٹس کی چھان بین کا کیس: 15 جماعتوں کے نمائندے الیکشن کمیشن میں پیش

Published On 24 February,2021 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں اکاؤنٹس کی چھان بین سے متعلق کیس میں 15 سیاسی جماعتوں کے نمائندگان پیش ہوئے جبکہ 4 کے نہ آئے۔ کمیشن نے پارٹیوں کو اطلاع دینے کے لیے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کی کاپی تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔

تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد 19 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی طلبی کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی پاکستان، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، ق لیگ، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی، اے این پی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ جہوری وطن پارٹی، نیشنل پارٹی، تحریک لبیک پاکستان سمیت 19 جماعتوں کے سربراہان کو الگ الگ نوٹس بھجوائے تھے۔
 

Advertisement