حلیم عادل کی گرفتاری، وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی پر غور

Published On 22 February,2021 03:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔ سندھ کے ایم پی ایز کے اجلاس میں پہلی بار آئی جی کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی نے سندھ میں آئی جی 21 گریڈ کا افسر لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز نے مشاورت کی۔ وفاق تک ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اس حوالے سے تحفظات پہنچائے گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ٹیلیفون کر کے حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل نے عمران خان کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
 

Advertisement