وفاقی حکومت نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا

Published On 24 February,2021 05:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

صحافی کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے سوال پوچھا کہ کیا وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری کرلی؟

اس سوال کے جواب میں معاون خصوصی پیٹرولیم نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی کرنے کی اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس مہنگی کرنا بھی پڑی تو معمولی اضافہ کریں گے۔ ابھی تک گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اوگرا کی سفارشات کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری طرف معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایل پی جی نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فائنل ایل پی جی پالیسی کی منظوری سے پہلے متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ چند دنوں میں ایل پی جی پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
 

Advertisement