سیاسی منظر نامے میں تبدیلی، سٹاک مارکیٹ میں 506 پوائنٹس کی زبردست تیزی

Published On 22 March,2021 04:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 5سو پوائنٹس تک بڑھ گیا۔

سیاسی منظر نامے میں تبدیلی اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ 100انڈیکس 506پوائنٹس اضافے سے 45ہزار 407پوائنٹس پر بند ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ گزشتہ دنوں کی مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافے کی گنجائش موجود ہے جس کا سرمایہ کار فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔