سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ

Published On 10 April,2021 05:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 1744 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوانے کے باوجود ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں بالترتیب ایک لاکھ 4 ہزار ایک سو روپے اور 89 ہزار 249 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔
 

Advertisement