مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں خود ساختہ مہنگائی نے شہریوں کی کمر توڑ دی، ماہ مقدس میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی خاموشی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں ماہ مقدس کے آغاز سے ہی اشیائے خورونوش سبزی، پھل اور برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، خریدار ان حالات میں مہنگائی کی دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں۔
رہی سہی کسر خود ساختہ مہنگائی نے نکال دی، انتظامی اداروں کے حکام اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں دفاتر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ انتظامی اداروں کی گرفت سے باہر منڈیوں میں بے لگام مہنگائی کا بوجھ بھی صارفین اور عام دکانداروں پر لادا جانے لگا۔