آزاد کشمیر کے طلبا میڈیکل کالجز کے اضلاعی کوٹے میں کمی پر مایوسی کا شکار

Published On 24 February,2021 10:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے طلباء میڈیکل کالجز کے اضلاعی کوٹے کی نشستوں میں کمی پر مایوسی کا شکار ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں اضلاعی کوٹے کی مخصوص 20 نشستوں میں 10 نشستیں ختم کردی گئی ہیں جس پر مقابلے کی دوڑ میں شامل داخلے کے خواہاں طلباء تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ اضلاعی کوٹے میں کٹ لگائے جانے سے سالوں کی محنت رائیگاں اور مستقبل کے خواب چکنا چور ہورہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں قائم تینوں میڈیکل کالجز میں 300 کل نشستوں میں 192 اضلاعی نشستیں اور 108 نشستیں گلگت بلتستان کے طلباء سمیت صوبائی کوٹے کے لئے مختص ہیں۔
 

Advertisement