آزاد کشمیر کے وزیر مال فاروق سکندر نے عہدے سے استعفی دے دیا

Published On 19 February,2021 01:22 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں مسلم ن کی حکومت کو بڑا دھچکہ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات کے صاحب زادے فاروق سکندر وزارت سے مستعفی ہو گئے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

آزاد کشمیر کابینہ میں فاروق سکندر کے پاس وزرات مال و کسٹوڈین کا قلم دان تھا، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل فاروق سکندر کے والد اور سابق وزیراعظم سکندر حیات بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ گئے تھے۔

 

Advertisement