سری لنکا بھارت کے برابر ٹیرف لاگو کرنے پرآمادہ

Published On 01 July,2021 10:54 am

کرا چی: (روزنامہ دنیا ) سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گناناتھیوانےکہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے نئے شعبے تلاش کریں،پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے بھارت کے برابر ٹیرف لاگو کروانے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گناناتھیوانے پاکستانی تاجروں، برآمد کنندگان اور ایف پی سی سی آئی کی پاکستان سری لنکا بزنس کونسل کو مشورہ دیا کہ سری لنکا میں پاکستانی اور بھارتی برآمد کنندگان پر لاگو مختلف مصنوعات پر درآمدی ٹیرف کا ایک تقابلی جا ئزہ لیا جانا چا ہیے ،اس کے بعد قونصل جنرل رپورٹ کا جائزہ لے کر پاکستانی برآمد کنندگان پر ان کی شکایات دور کرنے کیلئے وہی ٹیرف اپنی حکومت سے لاگوکروانے کی کوشش کریں گے ۔

سری لنکن قونصل جنرل جی ایل گناناتھیوا نے ایف پی سی سی آئی اجلاس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو دوطرفہ تجارت کیلئے نئے اور متنوع شعبوں کی تلاش کرنی چا ہیے تاکہ باہمی تجارت کو اس کے پوٹینشل تک بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے پاکستان میں بنائے جانے والے موٹرسائیکل پارٹس کی قیمتوں اورکوالٹی کو بھی سراہا جب کہ آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
 

Advertisement