کورونا وبا میں بہتری، رواں سال 6 ارب روپے مالیتی جانوروں کی قربانی کا تخمینہ

کورونا وبا میں بہتری، رواں سال 6 ارب روپے مالیتی جانوروں کی قربانی کا تخمینہ

ٹینرنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ رواں سال حج پر نہ جانے اور کورونا کی وبا میں بہتری کے باعث 10فیصد زائد قربانی کا امکان ہے،اندازہ ہے کہ اس عید قرباں پر ملک بھر میں 85 لاکھ سے زائد جانور ذبح ہونگے جس میں 35 لاکھ گائے، 40 لاکھ بکرے، 14 لاکھ دنبے اور 1 لاکھ اونٹ شامل ہیں۔

لیدر ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ رواں سال جانوروں کی کھالوں کی قیمت گزشتہ سال سے زائد ہوگی جس میں گائے کی کھال 1300 روپے، بکرے کی کھال 200، دنبہ 100 اور اونٹ کی کھال 400 روپے ہوگی لیکن عید قربان پر موسمی قصائیوں کی وجہ سے ڈیڑھ ارب روپے کی 30 فیصد کھالیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

ٹینرز اور لیدر ایکسپورٹرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لاکھوں روپے کے قربانی کے جانور برساتی قصائیوں سے ذبح نہ کرائیں۔