اسلام آباد:(دنیا نیوز)مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگا آٹا فروخت ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.38 کا فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا جبکہ حکومت کے موثر اقدامات سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے ۔
شوکت ترین نے سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگا آٹا فروخت ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے لئے فوری اقدامات کریں۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گنے کی کرشنگ کے سیزن کا 15 نومبر سے ہورہا ہے۔
شوکت ترین نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میں بھی گنے کی کرشنگ کا سیزن وقت پر شروع کیا جائے اور گنے کی امدادی قیمت کے حوالے سے اقدامات بھی کئے جائیں جبکہ اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے صوبوں میں اشیاء خورونوش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔