اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین کو جلد سینیٹر منتخب کرا لیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی سیٹ پرالیکشن کمیشن کوانتخاب کرانا پڑے گا، ہم عدالت سے سٹے آرڈر کو ختم کرانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اسحاق ڈارملک سے باہر بیٹھ کر سینیٹرمنتخب ہوگئے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈاراب حلف لینے کوبھی تیارنہیں، ہم نے قانونی سازی کر دی ہے، 60 روزکے اندر حلف اٹھانا ہو گا، اگر کوئی 60 روزکے اندر حلف نہیں لے گا تو سیٹ خالی کرنا پڑے گی۔ حکم امتناعی جاری اورختم بھی ہو جاتے ہیں۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اسحاق ڈارکی سیٹ کے علاوہ بھی آپشن موجود ہے، سینیٹرفیصل جاوید کی سیٹ خالی کرانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی۔ شوکت ترین کو بطور سینیٹرمنتخب کرالیں گے۔ بطورمشیرخزانہ شوکت ترین اپنا کام جاری رکھیں گے۔ شوکت ترین کو کہاں سے منتخب کرانا ہے وزیراعظم فیصلہ کریں گے،ان کی ملک واپسی پر منتخب کرالیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر اپنے ریونیوسے زیادہ ٹارگٹ پورا کررہا ہے، ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔