پشاور: ٹماٹر بلند ترین قیمت 170، دیگر سبزیاں بھی 100 روپے کلو یا زائد پر فروخت

پشاور: ٹماٹر بلند ترین قیمت 170، دیگر سبزیاں بھی 100 روپے کلو یا زائد پر فروخت

پشاور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑنے لگے۔ سبزی منڈی میں ٹماٹرچند ہی دنوں میں 100 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، کچالو 150، آلو سرخ 100، لیموں 150 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ادرک 450، لہسن 300 اور سبز مرچ 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، شہری کہتے ہیں حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلیے اقدامات کرے۔

دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، کہتے ہیں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سبزی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بھی جاری ہیں لیکن اس کے بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آرہے۔