اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے لیکن اس سے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد ہوتی ہے لیکن حکومت نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور قیمتوں میں اضافے کو زیادہ سے زیادہ محدود کرنے کے لیے پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد عائد کیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر 6.70 اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد عائد ہے۔ ایف بی آر کے نوٹی فیکیشن سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔