راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں سبزی بھی پہنچ سے دور ہو گئی ،شہری پریشان ہیں کہ کیا پکائیں، بچوں کو گوشت کھلانا تو درکنار اب سبزی کی خریدنا مشکل ہو گیا ہے، شملہ مرچ 300، ادرک 400 روپے اور لہسن 300روپے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔
مرغی ، بڑا چھوٹا گوشت قوت خرید سے باہر،سبزیوں کو بھی پر لگ گئے۔ سرکاری نرخ صرف دکھاوا، مٹر،شملہ مرچ ،پھلیاں سب کچھ سو روپے سے اوپر چلا گیا۔
راولپنڈی میں اس وقت شملہ مرچ 300،کریلہ،ٹینڈا ،پھلیاں 140 روپے ،ٹماٹر اور مٹر 150، بینگن 120روپے فی کلو مل رہا ہے جبکہ ادرک 400 روپے، لہسن 300روپے فی کلو جبکہ آلو پیاز ڈھائی سو سے تین سو روپے فی دھڑی فروخت کیا جارہا ہے، شہری کہتے ہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں۔
دکانوں ، ریڑھیوں پرسرکار کی ریٹ لسٹ تو آویزاں ہے مگر عملدرآمد کون کرائے ،ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔