اسلام آباد:(دنیا نیوز)اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی درآمدی ایل این جی سستی کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق دسمبر کیلئے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو کمی ہوئی۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.62 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر ہوئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوئی،سوئی ناردرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر نومبر میں ایل این جی کی قیمت 15.42ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔